افغانستان میں پوست اگانے پر 100 سے زائد افراد گرفتار

افغانستان میں پوست اگانے  پر 100 سے زائد افراد گرفتار

فیض آباد(اے ایف پی)افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر شفیق اللہ حافظی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 گزشتہ روز فورسز نے پوست کاشت کرنے والے مختلف دیہات کے رہائشیوں سمیت ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ملزموں کو صوبہ بدخشاں کی پرائمری کورٹ میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں