امریکا فرار ہونیوالے بولیویا کے سابق صدر کو 6سال قید

امریکا فرار ہونیوالے بولیویا  کے سابق صدر کو 6سال قید

لا پاز(اے ایف پی)بولیویا کی سپریم کورٹ نے سابق صدر گونزالو سانچیز کو انکی غیر حاضری میں پارلیمانی منظوری کے بغیر تیل کے درجنوں معاہدے کرنے پر چھ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔۔

وزارت انصاف نے کہا 94 سالہ سانچیز نے 1993سے 1997 اور 2002 سے 2003 تک صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2003 میں قدرتی گیس برآمد کرنے کے منصوبوں پر احتجاج کے بعد امریکا فرار ہو گئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے انہیں معیشت مخالف طرز عمل اور فرائض کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دیا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں