چین: 13 امریکی دفاعی کمپنیز 6شخصیات پر پابندی عائد
بیجنگ (اے پی پی)چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 13امریکی دفاعی کمپنیز اور 6شخصیات پر پابندی عائد کر دی ۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 5 دسمبر سے کر دیا گیا ۔ بلیک لسٹ میں شامل امریکی افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دئیے جائیں گے ، ان کیساتھ کاروبار کرنا ممنوع ہو گا۔ وزارت خارجہ نے کہا بلیک لسٹ میں شامل امریکی شخصیات کو چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلیک لسٹ کی گئی امریکی کمپنیز میں سائبرلکس کارپوریشن، نیروس ٹیکنالوجیز، ہیوک اے آئی و دیگر شامل ہیں ۔