شام میں اقتدار کی منتقلی ترکیہ کیلئے علاقائی طاقت بننے کا موقع :تھنک ٹینک
استنبول(اے ایف پی)مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ تھنک ٹینک کے نائب صدر پال سلیم نے کہا کہ ہمسایہ ملک شام میں صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد ترکیہ کے پاس علاقائی طاقت بننے کا بڑا موقع ہے۔
انہوں نے کہا شام کی صورتحال میں ترکیہ بڑا علاقائی فاتح ہے لیکن اس فتح کے ساتھ ساتھ ترکیہ پر اقتدار کی کامیاب منتقلی کا حصہ بننے کی ذمہ داری بھی ہے۔ مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے ترک پروگرام کے ڈائریکٹر گونول ٹول نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی واپسی کا امکان ترکیہ میں صدر اردگان کی حمایت کو بڑھا دے گا۔