غزہ پر حملے جاری ، 50شہید،6اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں 50افراد شہید ،110سے زائد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
لبنان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے ۔ادھر شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں بھی 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم ازکم 44ہزار 758فلسطینی شہید ،1لاکھ6ہزار 134زخمی ہو چکے ۔لبنانی فوج نے کہا کہ پیر کے روز ملک کے جنوب میں ایک کار پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار فوجی زخمی ہوئے ۔