بھارت ، بنگلہ دیش خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات،مختلف امور پر گفتگو
ڈھاکہ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مصری نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب جسیم الدین سے ملاقات کی۔
بھارتی خارجہ سیکرٹری نے اپنے ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارت، ویزا پالیسیاں، رابطے ، سرحدی ہلاکتیں، پانی کی تقسیم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے بنگلہ دیش میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور تعلقات میں کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے ۔