ایران کی عالمی توانائی ایجنسی کو جوہری اسلحے کے معائنے کی تعداد بڑھانے کی اجازت
تہران(اے ایف پی )ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے نیوکلیئر ہتھیاروںکے معائنے کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے جوہری ہتھیاروں کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایٹمی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے تو فطرتی طور پر معائنے کی تعداد بھی بڑھانی چاہیے ۔یاد رہے کہ محمد اسلامی کا یہ بیان آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے نگرانی بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔