بھارت:ہندوانتہاپسندوں کی مسلم لڑکیوں سے بدتمیزی ، حجاب اتاردئیے
لکھنو (اے پی پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں ہندوانتہاپسندوں نے دو مسلم لڑکیوں کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا۔
واقعہ 11دسمبر کواس وقت پیش آیا جب مسلمان لڑکیاں دیوبند میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد گھر آرہی تھیں ،موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم شخص نے لڑکیوں سے راستہ پوچھا اور جب وہ اسکی مدد کر رہی تھیں تو بعض مقامی ہندو انتہاپسند جمع ہوگئے اور ان سے بدتمیزی کی اور گالی گلوچ کی۔ انہوں نے زبردستی لڑکیوں کے حجاب اتار دئیے اور واقعہ کی ویڈیو ریکارڈکر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ لڑکیوں نے 13دسمبر کو پولیس میں شکایت درج کرادی تھی ۔