بھارت کے 84یاتروں کو کٹاس راج یاترا کیلئے ویزے جاری
نئی دہلی (اے پی پی)پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت کے 84 یاتریوں کے گروپ کو کٹاس راج مندر کی یاترا کے لئے ویزے جاری کر دیئے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی یاتریوں کا یہ گروپ 19سے 25دسمبر تک ضلع چکوال میں واقع شری کٹاس راج مندر (قلعہ کٹاس) کا دورہ کرے گا۔ اس موقع پر ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد وڑائچ نے بھارتی یاتریوں کی یاترا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔