ویتنام:عملے سے جھگڑے کے بعد ملزم نے کیفے میں آگ لگادی، 11 افراد ہلاک
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام میں عملے سے جھگڑے کے بعد ملزم نے کیفے میں آگ لگادی، 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ویتنامی حکام کا بتانا ہے کہ انہوں نے کیفے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کیفے میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے ۔ گرفتار شخص نے بیان میں کہا کہ کیفے کے عملے سے ہونے والی بحث کے بعد پٹرول کی مدد سے وہاں آگ لگائی۔