سپین:ٹیکس و دیگر جرائم میں ملوث سابق آئی ایم ایف سربراہ کوساڑھے 4سال قید

سپین:ٹیکس و دیگر جرائم میں  ملوث سابق آئی ایم ایف  سربراہ کوساڑھے 4سال قید

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی ایک عدالت نے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اور ہسپانوی وزیر اقتصادیات روڈ ریگو راٹو کو ٹیکس جرائم، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں ساڑھے چار سال قید ، 20 لاکھ یورو جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

 پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا تھا کہ راٹو نے ہسپانوی ٹیکس آفس کو دھوکہ دیتے ہوئے 2005 اور 2015 کے درمیان 85کروڑ یورو کی رقم اپنی جیب میں ڈال لی ۔ واضح رہے روڈریگو راٹو نے 2004 سے 2007 تک عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کرنے سے پہلے جوز ماریا ازنر کی حکومت میں وزیر اقتصادیات اور نائب وزیر اعظم کے طور پر آٹھ سال خدمات انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں