روس نے بشار الاسدکی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائرکرنیکی خبروں کی تردیدکردی

 روس نے بشار الاسدکی اہلیہ کی  جانب سے طلاق کی درخواست  دائرکرنیکی خبروں کی تردیدکردی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے معزول شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماالاسد کی جانب سے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے ترک میڈیا کی ایسی خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسماالاسد طلاق کے بعد برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس میں بشار الاسد کی نقل وحرکت پر پابندی اور اثاثے منجمدکرنے کے دعوؤں میں بھی صداقت نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں