بھارتی کسانوں کا 30دسمبر کو پوراپنجاب بند کرنیکا اعلان

بھارتی کسانوں کا 30دسمبر کو  پوراپنجاب بند کرنیکا اعلان

نئی دلی(اے پی پی)بھارت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے کسانوں نے 30 دسمبر کو پوراپنجاب بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے کہاہے کہ انہیں ہڑتال کیلئے کئی انجمنوں اور گروپوں کی حمایت حاصل ہے ۔30 دسمبر کو پنجاب کے سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے ،سڑکوں پر گاڑیوں اور ریل کی آمد و رفت بھی معطل رہے گی۔ واضح رہے بھارت میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں طویل عرصے سے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں