لبنان:نیوز اینکر کو شوہر نے عدالت میں قتل کرکے خودکشی کرلی

لبنان:نیوز اینکر کو شوہر نے عدالت میں قتل کرکے خودکشی کرلی

بیروت(اے پی پی)لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں گولی مار کر قتل کردیا اور خود بھی خودکشی کرلی۔

ملزم واردات کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگیا بعد ازاں ایک گھنٹے بعد ایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کرکے خودکشی کرلی۔نیوزاینکر عبیر رحال اپنے شو ہر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کیلئے عدالت میں موجود تھیں۔جوڑے کے تین بچے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں