شام :دیر الزور میں بشار حکومت کی باقیات کیساتھ جھڑپیں

شام :دیر الزور میں بشار حکومت  کی باقیات کیساتھ جھڑپیں

دمشق(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے علاقے دیر الزور میں بشار الاسد حکومت کی باقیات کیساتھ نئی سرکاری فورسز کی جھڑپیں جاری ہیں ۔

 دیر الزور کے دیہی علاقے المیادین میں ایک طرف نئی انتظامیہ کی فورس جبکہ دوسری جانب سابق حکومت کے عناصر اور منشیات کے تاجر شریک ہیں ۔واضح رہے دیر الزور میں المیادین کا علاقہ ان اہم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ایران کے زیر انتظام ملیشیا تعینات تھی۔ادھر روس کی انٹیلی جنس نے امریکا اور برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں روسی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تا کہ ماسکو کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں