بھارت:ہندو توا کارکن کے چرچ میں داخل ہو کر جئے شری رام کے نعرے

بھارت:ہندو توا کارکن کے چرچ میں داخل ہو کر جئے شری رام کے نعرے

خاصی ہلز(اے پی پی)بھارتی ریاست میگھالیہ کے ضلع خاصی ہلز میں ایک ہندو توا کارکن نے چرچ میں داخل ہو کرجئے شری رام کے نعرے لگائے ۔

کشمیر میڈیاسروس  کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے گاؤ ں ماد لینانگ میں پیش آیا۔ ہندو توا کارکن نے اس موقع پر ویڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپ لوڈ کی۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم آکاش ساگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں