سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا
نئی دہلی (اے ایف پی)سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سرکاری طور پر ادا کر دی گئیں۔
اس موقع پر بھارتی صدر دروپدی ،وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ ملک کے اعلیٰ سویلین اور فوجی عہدیدار بھی موجود تھے ۔بھوٹان کے بادشاہ جگمے وانگچک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے 2004 سے 2014 تک بھارت میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے منموہن سنگھ کا جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال ہوا جس کے بعد بھارت میں 7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔