بھارت:قبرستان نہ ہونے کے باعث مسلمان میتیں گھروں میں دفن پر مجبور

بھارت:قبرستان نہ ہونے کے باعث مسلمان میتیں گھروں میں دفن پر مجبور

چندی گڑھ(اے پی پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے مسلمان میتیں اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع چرخی دادری کے علاقے گڈانہ میں 50 سے زائد مسلمان خاندانوں کو قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنی میتوں کے ساتھ حکام کے دروازوں پر احتجاج کریں گے ۔ ایک رہائشی نے بتایاکہ ہم اپنے مردوں کو اپنے صحن میں دفنانا جاری نہیں رکھ سکتے ۔ قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے ہم قبروں کے درمیان رہنے پر مجبورہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں