بلغاریہ :صوفیہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی ،4افرادہلاک
صوفیہ (اے ایف پی )بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی۔۔۔
جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کی بوگی میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس سلسلے میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگ کچھ دیر میں بجھا دی گئی، آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہسپتال میں داخل 35سالہ اور 65سالہ شخص کی حالت تشویش ناک ہے ۔