ریاست بہار کے سکولوں میں اردو پڑھائے جانے پر بی جے پی رہنما سیخ پا
پٹنہ(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں اردو تعلیم لازمی بنانے سے متعلق حکم پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انتہائی شیخ پا ہو گئے ۔
بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ اگر اردو پڑھائی گئی تو پھر وہ دعائیہ اجلاس میں گایتری منتر پڑھانے کا مطالبہ کریں گے ۔ ادھر بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتامڑھی میں پولیس وردی میں ملبوس افراد نے مسلمان خاتون ریشمی کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اس کی ماں اور بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریشمی نے بتایا کہ مجھے دیوار سے دھکیل کر بری طرح زخمی کر دیا۔