بنگلہ دیشی درسی کتابوں میں ملک کے بانی کا نام ضیا الرحمن کردیا گیا
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی درسی کتابوں میں ملک کے بانی کا نام ضیا الرحمن کردیا گیا۔
کتابوں میں لکھا گیا ہے کہ 1971 میں آزادی کا اعلان میجر جنرل ضیاالرحمن نے کیا تھا۔ پرائمری اور سیکنڈری کے طلبا کی کتابوں میں یہ تبدیلی 2025 کے اکیڈمک سال سے شامل ہوگی۔ حکومت نے سبجیکٹ سپشلسٹ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مختلف گریڈز کی 33 نصابی کتابوں میں نظر ثانی کا جائزہ لے گی ۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ نے 2010 میں درسی کتابوں میں اپنے والد مجیب الرحمن کو 1971 کی آزادی کا اعلان کرنے والا لکھوایا تھا۔ بنگلہ دیشی محقق کے مطابق درسی کتابوں کو مبالغہ آمیزی اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے میجر جنرل ضیا الرحمن بنگلہ دیش کے سابق صدر، آرمی چیف اور بی این پی کے بانی تھے ۔