شام میں آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

شام میں آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

دمشق(اے ایف پی)شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کرتے ہوئے حیات تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 احمد الشرع  کو  عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو کہ نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی کا کہنا تھا کہ 2012 کا آئین منسوخ کیا گیا ہے ، ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردئیے گئے ۔حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہوگئے ، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہوجائیں گے ، انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔ادھر احمد الشرع کی شام کے صدر کی تعیناتی کی تقریب میں 18 گروپوں نے شرکت کی ،کرد فورسز پر مشتمل شامی جمہوری فورسز نے شرکت نہیں کی۔ادھر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعرات کو ملک کے نئے عبوری صدر احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کے دوران تعمیر نو پر بات چیت کی ۔قطری امیر نے شامی معاشرے کے تمام شعبوں کی نمائندگی کرنے والی حکومت کی تشکیل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں