کرپشن کیس:سابق امریکی سینیٹر رابرٹ مینینڈیز کو 11 سال قید

نیو یارک(اے ایف پی)امریکا کے سابق سینیٹر رابرٹ مینینڈیز کو کرپشن کے الزام پر 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
رابرٹ ریاست نیو جرسی سے ڈیموکریٹ سینیٹر رہے ۔سابق سینیٹر اور ان کی اہلیہ نے 10لاکھ ڈالرز نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طور پر لی تھیں۔