ایران میں انقلاب کی 46 ویں سالگرہ ،ملک بھر میں جلوس

ایران میں انقلاب کی 46 ویں سالگرہ ،ملک بھر میں جلوس

تہران(اے ایف پی،آئی این پی )گزشتہ روز ایران میں 1979 کے انقلاب کی سالگرہ منائی گئی ،ملک بھر میں جلوس نکالے گئے ،ریلیوں میں شریک ہزاروں افراد نے خامنہ ای کی تصاویر اٹھائے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے تہران کے آزادی سکوائر پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا مذاکرات کے لیے مخلص تھا تو اس نے ہم پر پابندیاں کیوں لگائیں ؟،انہوں نے کہا تہران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن غیر ملکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔یاد رہے 1979 میں خمینی کی قیادت میں شاہ محمد رضا پہلوی کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔دوسری جانب ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لئے ہیں۔ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1000کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں