پیوٹن سے سعودیہ میں ملاقات ، ولی عہد شریک ہونگے :ٹرمپ

پیوٹن سے سعودیہ میں ملاقات ، ولی عہد شریک ہونگے :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی،اے پی )ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ پہلی ملاقات سعودی عرب میں کریں گے ۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد ملاقات میں شریک ہوں گے ۔

 بات چیت کی میزبانی کیلئے سعودی عرب ایک اچھی جگہ ہے ۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے  مذاکرات کا حصہ ہو گا۔دوسری جانب امریکی صدر نے جمعرات کو باہمی محصولات کو وسیع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا جس سے اتحادی اور حریف دونوں نشانہ بنیں گے ۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحادی تجارتی معاملات پر اکثر ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت تمام عوامل پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ٹیرف کب تک لاگو ہو گا؟ ۔ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں بالکل سفاکانہ ہے ۔ادھر ماہرین اقتصادیات کا کہنا تھا ٹرمپ کے فیصلوں سے اندرون ملک مہنگائی بڑھ سکتی ہے جبکہ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں عارضی طور پر اضافہ ہو سکتا ہے ۔ادھر برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کاجا کالس نے کہا کہ ہماری پیٹھ کے پیچھے کوئی ڈیل کامیاب نہیں ہو سکتی، انہوں نے واشنگٹن پر روس کو خوش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کوئی بھی فوری حل ایک گندا سودا ہے ۔یوکرین کی مذاکرات میں شرکت ضروری ہے ۔جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ واشنگٹن پہلے ہی کریملن کو رعایتیں دے رہا ہے ۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں لاپتا ہونے والے 50ہزار افراد کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں