امریکی پابندیوں سے عوام اشیا ضروریہ سے محروم ہو رہے :ایرانی صدر

تہران(اے ایف پی)ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رہی ہیں۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے چیلنجز پر قابو پانے کا راستہ تلاش کرے گی۔ مسعود پیزشکیان نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی خوراک، پانی اور ادویات تک رسائی کیوں روک رہے ہیں۔واضح رہے ٹرمپ نے 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس واپس آتے ہی ایران کے خلاف اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤکی پالیسی کو بحال کر دیا ہے ۔