ٹرمپ روسی ہم منصب سے آج ٹیلیفونک رابطہ کرینگے

 ٹرمپ روسی ہم منصب سے آج ٹیلیفونک رابطہ کرینگے

واشنگٹن، ماسکو (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے آج منگل کو ٹیلیفونک رابطہ کرینگے ،ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما جلد از جلد یوکرین میں جنگ بندی پر اتفاق کر سکتے ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جبکہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تین سال سے جاری یوکرین  تنازعے کو حل کرنے کیلئے بہت سا کام ہو چکا ،یہ دشمنی ختم کرنے کا بہت اچھا موقع ہے ۔یاد رہے پیوٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر کے جنگ بندی خیال سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا کہ انہوں نے سابق صدر بائیڈن کی طرف سے کانگریس کے ارکان کو دی گئی حفاظتی معافی کو منسوخ کر دیا ہے ۔ریپبلکن نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات پر بائیڈن کے دستخط عام طور پر استعمال ہونے والے آلے کے ساتھ کئے گئے تھے جسے آٹوپین کہا جاتا ہے جسکی وجہ سے وہ درست نہیں تھے ۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ معافیوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ آٹوپین کے ذریعے کئے گئے تھے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا اگر بائیڈن نے آٹوپین کے ساتھ دستخط کیے تو ہر چیز کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے ، ٹرمپ نے کہا مجھے ایسا لگتا ہے یہ میرا فیصلہ نہیں، یہ عدالت پر منحصر ہوگا۔یاد رہے بائیڈن نے کانگریس کمیٹی کے کئی ارکان کو معافی دی تھی جنہوں نے 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کی تھیں ۔واضح رہے بائیڈن نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں 2ہزار سے زائد افراد کو معافی دی، سابق کوویڈ مشیر انتھونی فوکی ، ریٹائرڈ جنرل مارک ملی ،اپنے بیٹے ہنٹر سمیت خاندان کے قریبی افراد کو بھی پیشگی معافی جاری کی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو استثنیٰ نہیں دیا جائیگا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں