فن لینڈ: 18سالہ نوجوانوں کی فٹس بہتر بنانے کیلئے 2سالہ سکیم شروع

ہیلنسکی (اے ایف پی)فن لینڈ نے فوج میں بھرتی کی عمر 18سال کے نوجوانوں کی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے دو سالہ سکیم شروع کی ہے ۔۔
حکام نے خبردار کیا تھا کہ نوجوانوں کی جسمانی حالت گر رہی ہے ، یہ ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے ۔واضح رہے کہ 18 سال کی عمر میں فن لینڈ کے مردوں کو تقریباً چھ ماہ سے لے کر ایک سال کے عرصے کیلئے لازمی فوجی خدمات انجام دینا پڑتی ہیں جبکہ فن لینڈ کی خواتین رضاکارانہ طور پر ایسا کر سکتی ہیں۔