پٹر ول سستا ہونے سے برطانیہ میں مہنگائی غیرمتوقع طور پرکم ہوگئی

پٹر ول سستا ہونے سے برطانیہ میں مہنگائی غیرمتوقع طور پرکم ہوگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خور و نوش بھی سستی ہوگئیں ۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.6 فیصد پر آ گئی تھی۔مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونا ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے ۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں