کولمبیا نے پیلا بخار پھیلنے پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

کولمبیا نے پیلا بخار پھیلنے پر  ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

بوگوٹا (اے ایف پی)کولمبیا نے پیلا بخار پھیلنے پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔حکومت نے لوگوں سے سفر کےدوران حفاظتی ٹیکے لگوانے اور۔۔

 احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کولمبیا سمیت جنوبی امریکا کے متعدد ممالک میں مچھر سے پیدا ہونے والا وائرس بخار، پٹھوں میں درد، متلی اور سر درد کا باعث بنتا ہے ۔ وزیر صحت گیلرمو جارانے میڈیا کو بتایا کہ سال کے آغاز سے اب تک 74 تصدیق شدہ کیسز میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں