ٹرمپ انتظامیہ کی ہارورڈیونیورسٹی کو غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی لگانے کی دھمکی

واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈیونیورسٹی کو غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی لگانے کی دھمکی دیدی ۔۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہارورڈ یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبا کی غیر قانونی اور پرتشدد سرگرمیوں کا ریکارڈ نہ دیا توغیر ملکی طلبا کو داخلے دینے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں ٹرمپ انتظامیہ نے آئی آر ایس کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنا ختم کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے امریکی صدر 162 نوبل انعام یافتہ افراد پیدا کرنے والے ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ۔