سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد تہران پہنچ گئے ،خامنہ ای سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ۔۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات کی اور شاہ سلمان کا خط پہنچایا۔اس موقع پر خامنہ ای کا کہنا تھا بعض عناصر اور طاقتیں تہران اور ریاض کے تعلقات بگاڑنا چاہتی ہیں۔شہزادہ خالد نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے بھی ملاقات کی۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع کے دورے کے دوران باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔