بھارت میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ٹرینی پائلٹ ہلاک

بھارت میں چھوٹا طیارہ گرنے  سے ٹرینی پائلٹ ہلاک

گاندھی نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

جہاز میں سوار پائلٹ کا نام انکیت مہاجن بتایا جا رہا ہے جو امریلی کی نجی اکیڈمی میں جہاز اڑانے کی ٹریننگ لے رہا تھا اور تنہا پرواز پر جہاز میں موجود تھا۔حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش آیا، پائلٹ کے علاوہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں