شام :جنگی جرائم کے الزام میں اسد دور کا فوجی افسر گرفتار

دمشق(اے ایف پی)شامی حکام نے کہا کہ جنگی جرائم کے الزام میں اسد دور کے فوجی افسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ساحلی صوبے لطاکیہ میں سکیورٹی فورسز نے مجرم بریگیڈیئر جنرل سلطان التیناوی کو گرفتار کر لیا ، وہ فضائیہ کا ایک اہم انٹیلی جنس افسر تھا، بیان میں التیناوی پر 2016 میں دمشق کے دیہی علاقوں میں عام شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔