ماسکو: طالبان کو سفیر کی تعیناتی کی اجازت
ماسکو(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے افغانستان میں حکمران طالبان کو ماسکو میں اپنے سفیر کی تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دیدی ۔۔
روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ماسکو حکام نے اس سلسلے میں افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ اور داخلہ سے مذاکرات کیے ہیں۔یاد رہے کابل میں طالبان کی حکومت کو ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک یا عالمی ادارے نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔روس نے چند روز پہلے افغان طالبان کا نام دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی روسی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔