صدر ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب آئیں گے

واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ آج منگل سے سعودی عرب کا بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ کرینگے ۔
اہم دورے میں وہ سعودی قیادت سے ملاقات کرینگے اور خلیج تعاون کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہونگے ۔پیر کو سعودیہ روانگی سے قبل انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں اپنا مشرق وسطیٰ کادورہ تاریخی قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے ،علاوہ ازیں ٹرمپ 15 مئی کو قطر جبکہ 16 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے ۔