نیوزی لینڈ :ماؤری قانون سازوں کو ہاکا احتجاج پر معطل کرنیکی سفارش
سڈنی(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے 3 ماؤ ری قانون سازوں کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔۔
ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازعہ بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔پارلیمنٹ کی پرولیج کمیٹی نے سفارش کی کہ ڈیبی نگاروا پیکر اور راویری وائیٹیٹی کو 21 دن جبکہ ان کی ساتھی ہانا راوتی مائیپی کلارک کو 7 دن کیلئے معطل کیا جائے ۔واضح رہے یہ مظاہرہ اُس وقت کیا گیا جب 184 سالہ پرانے معاہدے کی نئی تشریح کے متنازعہ بل پر ووٹنگ ہو رہی تھی۔