غزہ میں اگلے ماہ بہت ساری اچھی چیزیں ہونگی :ٹرمپ

غزہ میں اگلے ماہ بہت ساری اچھی چیزیں ہونگی :ٹرمپ

ابوظہبی(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں اگلے ماہ بہت ساری اچھی چیزیں ہونگی، امریکا کو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے اختتام پر ابو ظہبی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا یہ بات بھی درست ہے کہ غزہ میں بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں غزہ میں اگلے مہینے میں بہت ساری اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں،لیکن انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔میڈیا کے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہر چیز کو دیکھنے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے جمعہ کوابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جلد از جلد جوہری معاہدے کیلئے امریکی تجویز پر فوری فیصلہ کرنا چاہیے ورنہ کچھ برا ہو جائے گا۔ گزشتہ روز ٹرمپ خلیجی ممالک کا دورہ ختم کر کے ابوظہبی سے روانہ ہو گئے ،وہ سعودی عرب اور قطر کے دورے کے بعد یو اے ای پہنچے تھے ۔دریں اثنااماراتی وزیر صنعت ڈاکٹر سلطان الجابر نے امریکی صدر کو اعلیٰ ترین معیار کے تیل کی ایک چھوٹی شیشی دی تو ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں فوری شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ معیار کا تیل ہے ، لیکن مجھے تو صرف ایک قطرہ دیا گیا، یہ مجھے خوش نہیں کرتا۔ اس پر ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان نے ٹرمپ کو بتایا کہ یہ مرون تیل ہے ، جو دنیا کے بہترین معیار کا خام تیل سمجھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں