بھارت میں پاکستان کے قومی پرچم کی فروخت پر پابندی عائد

بھارت میں پاکستان کے قومی  پرچم کی فروخت پر پابندی عائد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے ای کامرس کے پلیٹ فارمز بشمول ایمازون اور فلپ کارٹ پر پاکستانی قومی پرچم کی فروخت پر پابندی عائد کردی ،یہ کارروائی بھارتی صنعت کاروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کی شکایت پر کی گئی۔

کنفیڈریشن کے صدر بی سی بھارتیہ نے وزارت تجارت و صنعت کو لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا کہ ایمازون اور فلپ کارٹ جیسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی پرچم، پاکستانی لوگو والے مگ اور ٹی شرٹس کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں جبکہ ہماری افواج پاکستان کے خلاف آپریشن سندور جیسے مشن میں مصروف ہیں۔ایسے وقت میں جب ہمارے سپاہی قوم کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، دشمن ملک کی نمائندگی کرنے والی اشیا کی فروخت نہ صرف بے حسی ہے بلکہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔ یہ حرکتیں ہماری مسلح افواج کے وقار، بھارت کی خود مختاری اور ہر محب وطن شہری کے جذبات کی کھلی توہین ہیں۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی ادارہ سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے )نے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز بشمول ایمازون انڈیا، فلپ کارٹ، یوبی انڈیا، اور ایٹسی کو پاکستانی قومی پرچم اور متعلقہ سامان کی فروخت پر نوٹس جاری کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں