بھارت میں ارطغرل سمیت کئی ترک ڈراموں پر پابندی

بھارت میں ارطغرل سمیت  کئی ترک ڈراموں پر پابندی

دہلی (آئی این پی) بھارت میں ترک ڈراموں کی مقبولیت کے باوجود کئی بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارمز نے خاموشی سے ترک مواد ہٹانا شروع کر دیا ہے ۔

اس فیصلے کی بنیادی وجہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ سیاسی ہمدردی بتائی جارہی ہے ، جو بھارت کے لیے انا کا مسئلہ بن چکا ہے ۔ بھارتی سٹریمنگ پلیٹ فارم’ زی فائیو‘نے ترک ڈراموں کے مکمل کیٹلاگ کو بغیر کسی باضابطہ اعلان کے ہٹا دیا ہے ، دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بھی ترک مواد پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں