بھارت کی دھمکیوں کا جواب، چین کا پاکستان میں مہمنڈ ڈیم پر کام تیز

بھارت کی دھمکیوں کا جواب، چین کا پاکستان میں مہمنڈ ڈیم پر کام تیز

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بڑے مہمند ڈیم کی تعمیر کا کام تیز کر رہا ہے ۔ یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے پاکستان کاپانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد کیا گیا ۔

چینی سرکاری کمپنی چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن خیبر پختونخوا کے علاقے میں مہمند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر 2019 سے کام کر رہی ہے ۔ یہ ڈیم اگلے سال مکمل ہونا تھا۔چین کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ ڈیم میں کنکریٹ بھرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جو تعمیر کا اہم مرحلہ ہے ۔ اسکے بعد ڈیم کی تکمیل کا کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔ڈیم کی تعمیر ستمبر 2019 میں شروع ہوئی تھی ،اسے پاکستان کا قومی فلیگ شپ پروجیکٹ کہا جا رہا ہے ۔یہ اعلان بھارت کی اس دھمکی کے بعد آیا ہے جس میں بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ 1960 کا دریائے سندھ کا معاہدہ معطل کر رہا ہے ۔ یہ فیصلہ بھارتی کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملے کے بعد کیا گیا۔اس معاہدے کی معطلی سے پاکستان کو پانی کی قلت کا خطرہ ہے کیونکہ ملک کی تقریباً 80 فیصد زراعت دریائے سندھ کے پانی پر منحصر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں