پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں:بھارتی سیکرٹری خارجہ

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی خارجہ سیکرٹری نے کہاہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا۔
بھارت کے خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی سٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے ۔ بھارتی خارجہ سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کم از کم 7مرتبہ پاک بھارت سیز فائر کرانے کا دعویٰ کر چکے ۔