فرانس :موبائل فون ضبط کرنے کیلئے 66 جیلوں میں آپریشن شروع

فرانس :موبائل فون ضبط کرنے کیلئے  66 جیلوں میں آپریشن شروع

پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی حکام نے ملک بھر کی جیلوں میں چھوٹے موبائل فونز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے ، ملک بھر کی 66 جیلوں کی تلاشی لی گئی تاکہ ہزاروں چھوٹے فونز کو ضبط کیا جا سکے ۔

 پیرس کے پراسیکیوٹر لارے بیکواؤ نے کہا کہ آپریشن ’’جیل بریک‘‘ کا مقصد چینی کمپنی کے فرانس میں دوبارہ فروخت کیے گئے چھوٹے ٹیلی فونز کو ضبط کرنا ہے ۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قیدی کو کسی بھی قسم کا فون دینا خلاف قانون ہے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق صرف 2023 میں 53ہزار آلات و دیگر لوازمات ضبط کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں