میں نے شامی صدر کی سیاسی تربیت کی:سابق امریکی سفیر

میں نے شامی صدر کی سیاسی  تربیت کی:سابق امریکی سفیر

دمشق(اے ایف پی)شام اور الجزائر میں سابق امریکی سفیر رابرٹ فورڈ کا ایک ویڈیو لیکچر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے شام کے صدر احمد الشرع کی سیاسی تربیت کی تھی۔

اس لیکچر میں رابرٹ فورڈ بتا رہے ہیں ان کی اور الشرع کی ملاقات ایک برطانوی غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر ہوئی، جس کا مقصد الشرع کو دہشت گردی کی دنیا سے نکال کر روایتی سیاست کی دنیا میں لانا تھا۔دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے کہا عالمی برادری کی جانب سے پابندیوں میں ریلیف شام پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں