غزہ :اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ

غزہ :اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ

جینن (اے ایف پی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں کے وفد پر فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 جنین کیمپ کے اندر سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ شروع ہوتے ہی وفد کے ارکان نے بھاگ کر جان بچائی، سفارتی وفد میں کئی یورپی ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ یورپی 

 سفارتی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے آیا تھا اور صحافیوں کے ہمراہ جنین کا دورہ کر رہا تھا۔اسرائیلی فوج نے سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران سفارت کار اسرائیلی فوج کے ساتھ پہلے سے طے شدہ راستے سے ہٹ رہے تھے ،سفارتی وفد ایک ایسے علاقے میں داخل ہوا جہاں اسے داخلے کی اجازت نہیں تھی۔فلسطینی اتھارٹی نے الزام لگایاہے کہ اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر وفد پر فائرنگ کی اور انہیں حالات کا جائزہ لینے سے روکا ۔غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کاکہناہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 19 افراد شہید ہوگئے ۔شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے نوزائیدہ بچوں سمیت متعدد متاثرین کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوئے ، جن میں زیادہ تر بچے تھے اور بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔اسرائیلی فوج کے لبنا ن میں تازہ حملوں میں 2افراد مارے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں