مودی نے انڈیا کی عزت خاک میں ملا دی ،کھوکھلی تقریریں بند کریں سوالوں کے جواب دیں:راہول گاندھی

مودی نے انڈیا کی عزت خاک میں  ملا دی ،کھوکھلی تقریریں بند کریں سوالوں کے جواب دیں:راہول گاندھی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی )بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔

آپ نے انڈیا کی عزت خاک میں ملا دی۔راہول گاندھی نے کہاخالی خولی بھاشن نہ دیں ، تین سوالوں کے جواب دیں۔ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟، ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟،آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے ؟ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔ادھر کانگریس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے کہا مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل ناکام رہی، 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بے بس ثابت ہوگیا،پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا جبکہ بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دریغ ضائع کیا ، بھارت کے 3 سے 4 رافیل طیارے تباہ کر دئیے مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں