امریکا:اسرائیل کے حق میں ریلی پر پٹرول بم سے حملہ، 8 افراد زخمی

امریکا:اسرائیل کے حق میں ریلی پر پٹرول بم سے حملہ، 8 افراد زخمی

کولوراڈو (اے ایف پی) ایک شخص نے امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیلی یرغمالیوں کی حمایت میں ریلی نکالنے والے مظاہرین کو آگ لگانے کیلئے پٹرول بم کا استعمال کیا۔

جس سے کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے ،ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔حملہ آور 45 سالہ محمد صابری سلیمان نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ بھی لگایا ۔بولڈر شہر کی پولیس نے کہا حملے کے محرکات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے ۔ملزم کو حراست میں لینے سے پہلے زخمی کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں