ایران: 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران: 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے  والے میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادے نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا کہ وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجر یہ کیا ہے ۔انہوں نے میزائل تجربے کو ایرانی دفاعی صلاحیتیوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہم نے دفاعی امور میں بہت اچھی پیش رفت کی ہے ،ہماری افواج مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں