ایرانی پارلیمنٹ میں’’پاکستان تشکر تشکر‘‘ کے نعرے

ایرانی پارلیمنٹ میں’’پاکستان  تشکر تشکر‘‘ کے نعرے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل سے جنگ میں ایران کی حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے لگائے گئے ۔۔۔۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران پاکستان کی حمایت کی تعریف کی جس پر ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے 'پاکستان تشکرتشکر' کے نعرے لگائے ۔ایرانی صدر نے مزید کہا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، جوہری توانائی اور تحقیق کا حق کوئی نہیں چھین سکتا،اسرائیل کوئی سرحد نہیں جانتا، امریکا کی اجازت سے جہاں چاہتا ہے دراندازی کرتا ہے ،اسرائیل جتنا آگے بڑھے گا، ردعمل اتنا ہی سخت اور شدید ہو گا،ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کی جانب سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی قوم سے کہا کہ دشمن کے خلاف ہوشیار اور متحد رہے ۔اجلاس میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈرز، اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں