ایران کے پاس 22ہزار سینٹری فیوجزہیں:امریکی تنظیم

ویانا(اے ایف پی)ایران نے حالیہ برسوں میں انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے ، جسے قریب قریب بموں۔۔
کے درجے کا مواد کہا جاتا ہے ۔افزودہ یورینیم کی کافی مقدار حاصل کرنے کے لیے ہزاروں سینٹری فیوجز کی ضرورت ہے ۔جوہری پھیلاؤ میں مہارت رکھنے والی امریکا میں قائم تنظیم انسٹیٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی (آئی ایس آئی ایس) کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 22ہزار سینٹری فیوجز ہیں، جو کہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے تقریباً 6ہزار 100 کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔بم بنانے کے لیے افزودگی کو 90 فیصد تک دھکیلنا ہوگا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے مطابق ایک جوہری ہتھیار کے لیے 42 کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایران کے پاس نظریاتی طور پر قریب قریب ہتھیاروں کے درجے کا مواد ہے ، جو کہ 9سے زائد بموں کیلئے کافی ہوسکتا ہے ۔